18 اکتوبر، 2018، 9:05 PM

امریکی وزیر خارجہ کی خاشقجی کے بارے میں محمد بن سلمان کو 72 گھنٹوں کی مہلت

امریکی وزیر خارجہ کی خاشقجی کے بارے میں محمد بن سلمان کو 72 گھنٹوں کی  مہلت

امریکی ذرائع ابلاغ نے فاش کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے سعودی عرب کے ناقد اور معروف صحافی جمال کی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی تحقیق کے بارے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو 72 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے سعودی عرب کے ناقد اور معروف صحافی جمال  کی خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی تحقیق  کے بارے میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو 72 گھنٹوں کی  مہلت دی ہے۔

امریکی سائٹ ایکسوس نے باخـر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزير خارجہ نے ریاض کے دورے کے دوران سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو 72 گھنٹوں کی فرصت دی ہے کہ وہ سعودی صحافی خاشقجی کے دردناک قتل کے بارے میں تحقیق انجام دے اور اس کے نتائج سے عالمی برادری کو آگاہ کرے۔ امریکی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی مسکراہٹوں کے پيچھے کشیدگی نمایاں تھی۔

News ID 1884901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha